}; document.write(''); محبت کی شادی یا ارینج میرج.. تابش ہاشمی نے اپنی شادی سے متعلق کیا انکشاف کیا؟ - URDU NEWS
آرٹیکل

محبت کی شادی یا ارینج میرج.. تابش ہاشمی نے اپنی شادی سے متعلق کیا انکشاف کیا؟

Written by Admin

“ہماری شادی ماں باپ مرضی سے ہوئی تھی. ہماری پسند کی شادی ہے لیکن ہم سے زیادہ ہمارے والدین کو آپس میں محبت ہوئی تھی جس کی وجہ سے ہماری شادی کروا دی گئی”

یہ کہنا ہے معروف کامیڈین اور ٹی وی شو میزبان تابش ہاشمی اور ان کی اہلیہ حرا خالد کا جنھوں نے ندا یاسر کے پروگرام شان سحور میں شرکت کرتے ہوئے نجی زندگی سے متعلق کئی باتیں بتائیں.

حرا خالد کا کہنا تھا کہ تابش کے والد اور میرے دادا تیسری جماعت سے دوست تھے۔ اچانک ایک تقریب میں سالوں بعد ملاقات ہوئی حرا نے کہا کہ جب تقریب میں ملے تو دوبارہ ملنا جلنا شروع ہوگیا. اسی دوران تابش کی فیملی رمضان میں ہمارے گھر آئی تو میں باہر جانے لگی. میری امی نے کہا کہ ب مہمان آئیں ہیں رک جاؤ جب میں اندر گئی تو تابش نے اپنی والدہ کو کہنی ماری جسے میرے بھائی نے دیکھ لیا تھا۔ پھر ماں باپ کے کہنے پر میں نے رشتے کے لئے ہاں کردی اور بعد میں تابش مجھے اچھے لگنے لگے

About the author

Admin

Leave a Comment