}; document.write(''); اسرائیل نے 24سے 48گھنٹوں کے دوران ایران پر حملے کا عندیہ دے دیا - URDU NEWS
اہم خبریں

اسرائیل نے 24سے 48گھنٹوں کے دوران ایران پر حملے کا عندیہ دے دیا

Written by Admin

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل نے اگلے 24سے 48گھنٹوں کے دوران ایران پر حملے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی خبرایجنسی کی جانب سےدعویٰ سامنے آیا ہے کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے حملے کے جواب میں اگلے 24سے 48 گھنٹے میں حملہ کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے جنگ کا اعلان کیاہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300کے قریب ڈرون اور میزائل داغے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

About the author

Admin

Leave a Comment