}; document.write(''); جیب میں صرف ایک روپیہ ہوتا تھا.. روینہ ٹنڈن اچانک برے وقت کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں - URDU NEWS
آرٹیکل اہم خبریں

جیب میں صرف ایک روپیہ ہوتا تھا.. روینہ ٹنڈن اچانک برے وقت کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

Written by Admin

“ہر کوئی مشکل وقت سے گزرتا ہے اور میرے والد کو بھی بہت سی مشکلات جھیلنی پڑیں. وہ وقت بھی تھا جب مجھے بس میں سفر کرنا پڑتا تھا اور جیب میں صرف 1 روپیہ ہی ہوتا تھا. میں نے بھی مشکل وقت دیکھا ہے کیونکہ ہر کسی کی زندگی آسان نہیں ہوتی”۔

یہ کہنا ہے بالی وڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن کا جن کے والد روی ٹنڈن اگرچہ ایک نامور ہدایت کار تھے اس کے باوجود روینہ کا کہنا ہے کہ ان کیزندگی بہت آسان ہر گز نہیں تھی. شوبز میں جگہ بنانے کے لیے انھوں نے کڑی محنت کی۔

اس حوالے سے روینہ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ممبئی کی کچی آبادی کے لوگوں کی خراب زندگی کی حالت سے بہت متاثر ہوئی. مجھے اپنی مہنگی کار سے یہ احساس ہوا کہ لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ماضی کی سپر اسٹار روینہ نے شادی کے بعد فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور توجہ اپنی گھریلوزندگی پر مرکوز کردی تھی البتہ اب حال ہی میں وہ دوبارہ منظر عام پر آ چکی ہیں۔

About the author

Admin

Leave a Comment