آرٹیکل

محبت کا باکمال وظیفہ

Written by Admin

عمومی طور سے نہیں بلکہ حقیقی طور سے قرآن پاک نے شادی کا مقصد لیسکن الیھا تا کہ سکون حاصل ہو مرد کو عورت سے اور عورت کو مرد سے ذہنی جذباتی جسمانی یہ سکون مقصود ہے شادی سے لیکن ہمارے برا ہو سوشل میڈیا کا میڈیا کا آپ کے ارد گرد کی غیبتوں جھوٹوں کا اور ڈراموں کا کہ انہوں نے معاملات کو جہنم کدہ بنادیا ہے ہر کوئی دوسرے کی غیبت ہر کوئی گناہ کی طرف

مائل اور ہر کوئی موجود کو چھوڑ کر یا یوں کہیئے کہ ہاتھ والے کو چھوڑ کر اڑتے والوں کے پیچھے ہے تو یہ چیز اتنی خطرناک ہے جس کی وجہ سے ناشکری پیدا ہورہی ہے اور ناشکری کا نقصان اللہ نے قرآن پاک میں فرمایا۔ کہ اس کا نقصان یہ ہوا کہ فاذاقہا اللہ لباس الجوع والخوف اللہ بھوک بھی دے دیتا ہے اس گھر میں اور خوف بھی دے دیتا ہے اس گھر میں یا اس قوم میں یا اس معاشرے میں تو بھوک کی حالت تو یہ ہے کہ عمومی طور پر ہم سب معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور خوف کیا ہے کہ یہ میرا شوہر مجھے چھوڑ نہ دے اور شوہر کو کیا خوف ہے کہ میر ا گھر ٹوٹ نہ جائے تو یہ اپنے دفتر اپنے کاروبار اپنی ملازمت اپنی دکا ن اور ٹھیلے پر ہوگا پیچھے خوف یہ ہے کہ کہیں گھر نہ ٹوٹ جائے اور یہ عورت اپنے گھر میں کام کاج میں مصروف ہے بس اس کو خوف یہ ہے کہ میرا شوہر مجھے چھوڑ کر کہیں اور نہ لگ جائے یہ ناچاقیوں کا شاخصانہ ہے اور اللہ کی نافرمانیوں کا اثر ہے پہلا اور بنیادی۔ تو اس کو ختم کرنے کے لئے بچوں کو فرمانبردار بنانے کے لئے آپس میں محبت مودت

اور اس کے تسلسل کے لئے اور آخری سانس تک اپنے رشتے کو خوبصورت طر ز سے نبھانے کے لئے جس طرح ماں باپ کہتے تھے کہ تمہاری ڈولی گئی ہے اب تمہاری چار پائی جنازے کی اٹھے یہ ہمیں منظور ہے لیکن تم واپس لڑ کر جھگڑ کر طلاق لے کر کسی ناراضگی سے ہمارے گھر آؤ یہ ہمیں منظور نہیں ہے تو یہ والا معاشرہ قائم کرنا اور کیسے قائم کرنا اس کے لئے بہت ہی آسان وظیفہ سب سے پہلے تو اپنی زبان کو اگر مرد تیز مزاج کا ہے تو عورت لگام دے نہ ذکر کرے نہ بولے نہ جواب دے نہ اپنی پریزنس اور موجودگی کا احساس دلائے اور نہ ہی اس کو یہ بتانے کی کوشش کرے کہ اگر تمہارے منہ میں زبان ہے تو زبان میرے منہ میں بھی ہے بلکہ یہاں پر معمولی سا صبر کیا ہوا انشاء اللہ ناچاقی کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنے کا باعث بنے گا۔ اور تھوڑی سی تیزی تھوڑا سا جواب تھوڑی سی نظر کادیکھنااور تھوڑا سا اپنی ماں کو اس کے متعلق اپڈیٹ اور مطلع کرنے کا نقصان یہ ہوگا کہ اب یہ رشتہ اعتماد کا محبت کا نہیں رہے گا لہذٰا سماجی اور معاشرتی اور اخلاقی کوششوں کے ساتھ ساتھ یہ وظیفہ صرف گیارہ دن اور

زیادہ سے زیادہ اکیس دن اور اس شخص کا جس نے اپنی بیوی کا منہ گیارہ دس بارہ سال سے نہ دیکھا ہو اور بیوی اس کی شکل نہ دیکھناچاہتی ہو اور دونوں ایک دوسرے کے بارے میں ناامید اور مایوس ہوچکے ہوں اور میاں بیوی کا نام کا رشتہ برائے نام ناتو جنسی تعلق ہے اور نہ ازدواجی سوچ ہے اور نہ آپس کا کوئی مشورہ باقی ہے بلکہ ہر بندہ ہر فرد اگر ایک بیڈ پر ہے تو ایک کا منہ ادھر ہے ایک کا منہ ادھر ہے ایک گھر میں ہیں تو ایک اس کمرے میں ہے تو دوسرا اس کمرے میں ہے تو یہ سارے معاملات ہیں تو انشاء اللہ یہ اکتالیس دن کے اندر اندر سارے معاملات ایک ایک کرکے درست ہوں گے بیوی ناراض ہے تو وہ خود چل کے آئے گی اور اگر شوہر ناراض ہے تو وہ خود چل کے آئے گا اور معاملات کو سلجھاؤ میں لے کر جائے گا محبت سے آگے بات کو بڑھائے گا اور ہمیشہ کے معاملات درست ہوتے چلے جائیں گے وظیفہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اسما یارؤف یاکریم یا جامع یہ مرد بھی پڑھ سکتا ہے عورت بھی پڑھ سکتی ہے ان کو نمک پر چینی پر گیارہ سو مرتبہ پڑھیں اور ان چیزوں کو کھانے میں استعمال کیجئے انشاء اللہ معالات حل ہوجائیں گے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

About the author

Admin

Leave a Comment