صحت

بھنڈی کھانا آپ کو چار بیماریوں سے نجات دلوا سکتا ہے، مذید جانیں

Written by Admin

کھانے کے معاملے میںکچھ لوگ بھنڈی کو پسند کرتے ہیں تو کچھ لیس دار ہونے کی وجہ سے اسے نا پسند کرتے ہیں لیکن ماہرین نے طبی فوائد کی وجہ سے بھنڈی کو ہیرو سبزی قرار دیا ہے۔امریکا میں غذائی ماہرین کا کہنا ہےکہ بھنڈی میں وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس سمیت دیگر غذائی اجزابھرپور مقدار میں شامل ہوتے ہیں جو نہ صرف انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ اس سے کئی بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے۔ خاص طور پر ذیابیطس کے علاجاورگردے کی بیماریو کے لیے بھنڈی بہت فائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ بھنڈی دمہ سے بچاو کے ساتھ کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مددگارہوتی ہے جب کہ یہ ہیرو سبزی جسم میں مدافعتی نظام کو بھی فروغ دینے کا باعث بنتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ بھنڈی کو چاہے سالن کے طور پر استعمال کیا جائے، تیل میں تلا جائے یا پھر اس ک اچار بنا کر کھایا جائے اس کے فوائد سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.

About the author

Admin

Leave a Comment