}; document.write(''); یہ دو کھلاڑی ٹیم میں اچھا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم جیت رہی ہے۔۔ کپتان بابر اعظم نے کن کھلاڑیوں کی تعریف کی - URDU NEWS
آرٹیکل اہم خبریں

یہ دو کھلاڑی ٹیم میں اچھا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم جیت رہی ہے۔۔ کپتان بابر اعظم نے کن کھلاڑیوں کی تعریف کی

Written by Admin

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں جیت سے پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل اچھا اعتماد ملا ہے، جس طرح آخری دو میچز میں مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا ہے، امید ہے ورلڈ کپ میں بھی مڈل آرڈر اچھا پرفارم کرے گا۔

ملبرن میں ورلڈ کپ سے قبل کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کافی اہم رہی، یہ پاکستان کے لیے اچھی سیریز رہی، سیریز نے ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل کافی مدد دی، کوشش کریں گے کہ اسی مومینٹم کو لے کر ورلڈ کپ میں جائیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مڈل آرڈر نے پچھلے دو میچز میں پرفارم کیا ہے، ورلڈ کپ سے قبل بطور ٹیم اگر ایسے اچھا پرفارم کریں تو اعتماد ملتا ہے،  امید ہے کہ ورلڈ کپ میں مڈل آرڈر پرفارم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح شاداب اور نواز کھیلے ہیں اور اپنا کردار ادا کیا ہے وہ ٹیم کے لیے ایک اچھی نشانی ہے

Sharing is caring!

About the author

Admin

Leave a Comment