کشمش توانائی کا خزانہ ہے جو صحت کو زبردست نتائج دیتی ہے اور اگر اسکا استعمال باقاعدگی سے کیا جائے تو آپ بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ کشمش نہ صرف جسمانی قوت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ یہ ایمیون سسٹم کو اتنا تگڑا بنا دیتی ہے کہ موسمی بیماریاں جسم پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔
اس آرٹیکل میں کشمش کھانے کے چند ایسے فائدے ذکر کیے جائیں گے جنہیں جانکر آپ اس سپر فوڈ کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیں گے۔
کشمش آئرن سے بھرپور کھانا ہے اس لیے اسے نہار مُنہ کھانا جسم میں خون پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے اور کشمش میں موجود وٹامن بی کمپلیکس جسم میں دوران خون کو بہتر بناتا ہے جس سے سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کشمش میں پروٹین، فائبر، آئرن، پوٹاشیم، وٹامن بی کمپلیکس کے ساتھ ساتھ کئی ایسے غذائی عناصر پائے جاتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو روزانہ کی بنیاد پر ضرورت ہوتی ہے۔ طب یونان اور ایوردیک میں کشمش کو اکسیر کا درجہ حاصل ہے اور طب کے ان ماہرین کے نزدیک یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے اور شادی شدہ افراد کے لیے ایک بہترین ٹانک ہے۔
کشمش کیسے استعمال کرنی چاہیے
ایوردیک ماہرین کے نزدیک کشمش کو بھگو کر کھانا اس کی افادیت میں کئی گُنا اضافہ کر دیتا ہے اور طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ روزانہ نہار مُنہ 10 سے 20 گرام بھیگی ہُوئی کشمش کا استعمال آپ کی صحت پر حیرت انگیز نتائج مرتب کرتا ہے۔
بھیگی کشمش کھانے کے فائدے
نمبر 1: صبح نہار منہ 10 سے 20 گرام رات بھر بھیگی ہُوئی کشمش کا استعمال قبض کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے کافی ہے اس سے معدے میں تیزابیت ختم ہوتی ہے اور یہ سارے دن کے لیے بہترین انرجی بوسٹر کا کام کرتی ہے اور دن بھر آپ کو تھکاوٹ محسوس نہیں ہونے دیتی۔
نمبر 2: جسم میں خون کی کمی کئی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے اور خون کی کمی سے جسم میں آکسیجن کی سپلائی کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے لیکن اگر آپ روزانہ صبح خالی پیٹ بھیگی کشمش کھانا شروع کر دیں تو اس کشمش میں موجود آئرن اور وٹامن بی وغیرہ اس کمی کو بہت جلد پُورا کردیتے ہیں۔
نمبر 3: جس طرح موٹاپا ایک بیماری ہے اسی طرح اگر آپ کا وزن نارمل جسمانی وزن سے کم ہے تب بھی آپ بیمار ہی مانے جائیں گے۔ بھیگی ہُوئی کشمش روزانہ کھانے سے وزن بڑھانے میں بہترین مدد ملتی ہے اور اُس کی وجہ کشمش میں موجود فروکٹوز کی ایک بڑی مقدار ہے جو وزن کو تیزی سے بڑھاتی ہے۔
نمبر 4: ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش قاتل بیماری ہے جو جسم کو اندر ہی اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے لیکن بھیگی ہُوئی کشمش ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے کسی اکسیر سے کم نہیں کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیم کشمش کو بھگونے سے ایکٹیویٹ ہوجاتی ہے اور پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
نمبر 5: ہمارا جسم وائرل بیماریوں سے بچنے کے لیے قوت مدافعت کا سہارا لیتا ہے اور کشمش میں ایسے اینٹی آکسائیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں اور ساتھ ہی ہمارے جسم کو کینسر جیسے مرض سے بچانے کا باعث بنتے ہیں۔
مردوں کی صحت اور بھیگی ہُوئی کشمش
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ شادی شدہ مرد حضرات کے لیے بھیگی ہُوئی کشمش کسی سُپر ٹانک سے کم نہیں ہے خاص طور پر اگر 10 سے 20 گرام کشمش رات کو ایک کپ پانی میں بھگو کر رکھ دی جائے اور صبح نہار مُنہ اس پانی کو کشمش سمیت پکا کر قہوہ بنا لیا جائے اور اسے خالی پیٹ کشمش سمیت پی لیا جائے تو یہ صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے اور چونکہ اس میں آئرن شامل ہوتا ہے جو کشمش کو بھگونے سے جسم کے لیے جذب کرنا آسان ہو جاتا ہے اور یہ آئرن خون کی کمی کو پُورا کر دیتا ہے، بھیگی کشمش جگر کی بھی صفائی کر دیتی ہے اور ساتھ ہی کشمش مردوں میں ایک خاص ہارمون ٹیسٹوسٹیران کا اضافہ کرتی ہے اور یہ ہارمون مردانہ قوت کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
Sharing is caring!