Uncategorized آرٹیکل اہم خبریں دلچسپ و عجیب صحت

ایسی چیز جسے کھانے سے مردوں کے باپ بننے کا امکان بڑھ جاتا ہے، سائنسدانوں نے بڑا انکشاف کردیا

Written by Admin

مچھلی کا تیل بے شمار طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا مردوں کے لیے ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر مرد اسے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مچھلی کا تیل مردوں کی افزائش نسل کی صلاحیت میں بے

پناہ اضافہ کرتا ہے۔ یہ مردوں میں سپرمز کی تعداد بڑھاتا ہے اور اس ان کے خصیوں کا سائز بھی بڑا ہوتا ہے۔ یہ مردوں کی مجموعی جنسی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور ایسے مردوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے جنہیں اولاد کےحصول میں مشکل درپیش ہے۔یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں کچھ مردوں کو اومیگا 3فیٹی ایسڈز کی حامل گولیاں کھلائیں اور ان میں سپرمز کی تعداد اور خصیوں کے سائز کا جائزہ لیتے رہے۔ 90دن بعد ان مردوں میں جنسی تعلق کے بعد خارج ہونے والے نطفے کی مقدار میں 0.64ملی لیٹرکا اضافہ ہو گیا تھااور ان کے خصیوں کا سائز بھی 1.5ملی لیٹر بڑھ گیا تھا۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ 98مردوں کو یہ گولیاں کھلائی گئیں۔ ان میں سے 12میں سپرمز کی تعداد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے طے کردہ پیمانے سے کم تھی۔ 90دن بعد ان میں بھی یہ تعداد بڑھ کر اس پیمانے سے زائد ہو گئی تھی۔

Sharing is caring!

About the author

Admin

Leave a Comment