اہم خبریں

بارشیں ہی بارشیں آنے والے سات دنوں میں کتنی بارشیں ہوں گی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Written by Admin

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ تاہم رات کے دوران شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔

جمعرات کے روز شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10،کالام منفی09، استور منفی 07، گوپس منفی 05، پاراچنار اوراسکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

About the author

Admin

Leave a Comment