دلچسپ و عجیب

جنات کی صحبت سے حمل قرار پانے کے متعلق چند سوالات

Written by Admin

سوال ]۲۱۱[: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: ’’فتاوی محمودیہ قدیم۱۸/، باب الاشتات،جدید ڈابھیل ۲۰/ ۳۰‘‘ میں اس طرح لکھا ہوا ہے: سوال ۳۰۷: جنات کی صحبت سے عورت کو حمل قرار پاسکتا ہے یانہیں؟

الجواب: جنات کی صحبت سے بھی استقرار حمل ہوکر بچہ پیدا ہوسکتا ہے۔ حدیث شریف میں ہے:

إن فیکم مغربین، قیل: وما المغربون؟ قال: الذي تشرک فیہم الجن۔ (فتاوی محمودیہ ۱۸/ باب الحظر والإباحۃ، جدید ڈابھیل ۲۰/ ۳۰)

سوال نمبر ۴۴۸: بغیر دعا کے مجامعت کرنے سے شیطان بھی مجامعت کرتا ہے، کیا یہ درست ہے؟

الجواب: بغیر دعا کے مجامعت کرنے سے شیطان بھی مجامعت کرتا ہے، ان دونوں سوالوں کے جوابات سامنے رکھتے ہوئے، چند مسائل دریافت طلب ہیں:

(۱) پہلے سوال کے جواب میں جو حدیث نقل کی ہے، یہ کس کتاب میں ہے؟ اس حدیث کا ترجمہ اور مطلب کیا ہے؟

(۲) جنات کی صحبت سے استقرار حمل خرق عادت ہے یا فطری ہے؟

(۳) یہ بات شادی شدہ اور کنواری دونوں طرح کی عورتوں کو شامل ہے، یا صرف شادی شدہ کو ؟ دوسرے سوال کے جواب سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ شادی شدہ عورت سے بغیر دعا کے مجامعت کرنے سے شیطان بھی مجامعت کرتا ہے، اس سے تو شیطان کی صرف شرکت ثابت ہوتی ہے؛ لیکن پہلے سوال کے جواب سے تو مطلق معلوم ہوتا ہے۔

(۴) کنواری عورتوں سے جن کی صحبت سے حمل قرار پاکر بچہ پیدا ہوسکتا ہے، تو کیا انسان کا بچہ ہوگا یا جن کا بچہ ہوگا؟

اس سے کنواری عورتوں کی عصمت پر جو حرف آتا ہے عوام اس کا یقین نہیں کرے گی، تو اس کو کیسے دور کیا جائے گا؟

Sharing is caring!

About the author

Admin

Leave a Comment