بھارت میں 15 سال بچی نے یوٹیوب پر ویڈز دیکھ کر خود ہی اپنے بچے کو جنم دیا اور بعدازاں گلا گھو نٹ کر ق ت ل کر دیا ، لڑکی کو انسٹاگرام پر دوست بننے والے شخص نے مبینہ ز یا د تی کا نشا نہ بنایا تھا جس کے بعد وہ حاملہ ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی کی ٹھاکر نامی لڑکے سے انسٹاگرام پر کچھ ماہ قبل بات چیت شرو ع ہوئی اور وہ اپنا زیادہ وقت فون پر ہی گزارتی تھی ، لڑکی اس کا مکمل نام اور پتا تک بھی نہیں جانتی تھی جس کے باعث وہ اس سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم کرنے سے قاصر ہے ، جس سے پولیس کو تفتیش میں بے حد مشکلات آ رہی ہیں، ، ٹھاکر ہمیشہ لڑکی سے میسنجر یا وائس کال پر ہی رابطہ کرتا تھا اور کبھی بھی اپنا موبائل نمبر استعمال نہیں کرتا تھا جس کے باعث اسے ڈھونڈ پانا ایک معمہ بناہواہے ۔
کیس میں مزید مشکلات اس وقت پیداہوئیں جب لڑکی کی ماں کو معلوم ہوا کہ بیٹی کسی اجنبی شخص سے فون پر باتیں کرتی ہے تو والدہ نے موبائل فون بھی غصے میں توڑ دیا ۔اس کے بعد لڑکی نے اپنی ماں کا فون استعمال کرنا شروع کر دیا اور بات کرنے کے بعد وہ موبائل سے ہسٹری مٹا دیتی تھی تاکہ پکڑی نہ جائے ، لڑکی کی ماں شاپنگ مال میں نوکری کرتی تھی جب وہ جمعہ کی شب ڈیوٹی سے واپس آئی تو اس نے گھر میں مختلف جگہوں پر خون کے نشانات دیکھے ، جبکہ اس کی بیٹی بھی پیلی پڑی ہوئی تھی ، لڑکی نے ماں کو یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ یہ خو ن مخصوص دنوں کی وجہ سے ہیںلیکن بعدازاں وہ ٹو ٹ گئی اور اپنی ماں کو ساری کہانی بتا دی کہ کس طرح ا س نے بچی کو جنم دیا ۔
لڑکی نے بتایا کہ بچی کے رونے کی آواز ہمسایوں کو آگاہ کر سکتی تھی جس کے پیش نظر اس نے بیلٹ سے بچی کا گلا گھو نٹ دیا جب تک وہ خاموش نہ ہوئی ، برآمدے میں ایک بیگ میں ڈال کر رکھ دیا ۔ لڑکی کی ماں فوری بیٹی کو ہسپتال لے گئی ، جہاں ڈاکٹرز نے پولیس کو اطلاع کی ، خاتون پولیس اہلکار فوری ہسپتال پہنچی اور معاملے کی تحقیقات شروع کیں ۔
پولیس نے بتایا کہ ٹھاکر نامی شخص نے لڑکی کو ملنے پر ضا مند کیا اور یقین دلایا کہ وہ اب دوست بن چکے ہیں، ٹھاکر اسے ایک مرتبہ اپنے دوست کے گھر لے گیا جہاں اس نے لڑکی کو شر ا ب پلائی اور خود کو اس پر مسلط کر دیا ، لڑکی اپنی ماں کو دھوکہ دینے کیلئے ہر وقت اپنے پاس مخصوص ایام میں استعمال ہونے والے پیڈ ز رکھا کرتی تھی، ہمسایوں نے لڑکی کا بڑھتا ہوا پیٹ دیکھ کر تشویش ظاہر کی لیکن لڑکی نے مخصوص ایام کا بہانہ بنایا ۔
پولیس کا کہناہے کہ سائبر سیکیورٹی اہلکاروں کی مدد لیتے ہوئے ملزم کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم کچھ بھی واضح نہیں ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔
Sharing is caring!