لاحول ولا قوۃ اِلا باللّٰہ” ایسی دعا ہے جس کو کثرت سے پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس چھوٹی سی دعا کو حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے جنت کا خزانہ قرار دیا، اس کے ساتھ “لا حول ولا قوۃ الا باللہ” کو جنت کا دروازہ بھی کہا گیا ہے۔
اس کا ذکر اور بھی بہت سی روایات میں آیا ہے، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی متعدد احادیث میں بھی بھی اس دعا کو کثرت سے پڑھنے کا حکم دیا گیا اور اس دعا کے فضائل بیان ہوئے ہیں، یہ دعا ہے اللہ پاک کی برتری بیان کرتی ہے۔
عصبہ کے حوالے سے یہ ارشاد فرمایا گیا ہے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ “جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اسے ہر بیماری سے نجات حاصل ہو جائے، یہاں تک کہ رنج و غم سے بھی اور اس کی عمر دراز ہو، تو وہ یہ دعا کثرت سے پڑھا کرے۔کیوں کہ اس میں دنیا و آخرت کی نجات ہے۔
دعا صرف اللہ پاک سے ہی مانگنی چاہیے اور دعا ضرور مانگنا چاہئے، کیوں کہ دعا بھی دین کا ستون ہے اور اللہ تعالی کو بے حد پسند ہے کہ اس کا بندہ انتہائی انکساری اور عاجزی کے ساتھ اس کے سامنے سر بسجود ہو اور اس سے مانگے تو اللہ تعالی ایسی عاجزی والی دعا ضرور قبول فرماتا ہے۔
Sharing is caring!