رگودہا پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پسند کی 6 شادیاں کرنے والی بہن کو 22 سالہ بھائی زندگی سے محروم کردیا ۔چھٹے شوہر نے بیوی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کروایا تو دورانِ تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا۔سرگودھا کے گاؤں 17 جنوبی ٹانگوں والی کی رہائشی 30 سالہ نگہت پروین کے لاپتہ ہونے کا 17 اگس

2020ء کو تھانہ صدر میں اس کے چھٹے شوہر وسیم امجد نے مقدمہ درج کروایا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے نگہت پروین کی تلاش شروع کی تو اس کے موبائل کی آخری کال کی لوکیشن والدین کے گھر پہنچ کر ختم ہو گئی۔ پولیس کے رابطہ کرنے پر اہلِ خانہ بتاتے ہے کہ نگہت دوستوں کے ساتھ اسلام آباد گئی ہوئی ہے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھایا اور نگہت پروین کے 22 سالہ بھائی عبداللّٰہ ہاشم سے تفتیش شروع کی
تو وہ انکشافات کرتا ہی چلا گیا۔ بھائی نے بتایا کہ بہن گزشتہ 8 سال سے شرمندگی کا باعث بنی ہوئی تھی، گاؤں کے لوگ بھی بہن کے کریکٹر کی وجہ سے ہمیں اچھا نہیں سمجھتے تھے، جب وہ چھٹی شادی کر کے گھر آئی تو میں نے کمرے میں بند کر کے زندگی سے محروم کر دیا ۔ پولیس نے لڑکی کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کا چالان جلد مرتب کر کے عدالت کو بھجوا دیا جائے گا۔
Sharing is caring …
Sharing is caring!