آرٹیکل اہم خبریں دلچسپ و عجیب صحت

ایسے گھریلو ٹوٹکے جو زندگی میں بہت کام آسکتے ہیں

Written by Admin

کئی بیماریوں کا علاج ہمارے گھر میں ہی موجود ہوتا ہے لیکن

لوگ آگہی نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کے پاس جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے ماہرین کے حوالے اپنی رپورٹ میں 11مختلف عارضوں سے نجات کے آسان گھریلو ٹوٹکے بتائے ہیں جو ہر کسی کو معلوم ہونے چاہئیں۔یہ ٹوٹکے ذیل میں بیان کیے جا رہے ہیں:

خواتین کو ماہواری کے دوران تکلیف ہونا

ٹھنڈے پانی میں دو یا تین لیموﺅں کا رس ڈالیں اور پی لیں۔ روزانہ یہ عمل کرنے سے حیض کے دنوں میں ہونے والی تکلیف سے نجات مل جائے گی۔

دائمی سردرد

ایک سیب کو چھیل کر باریک ٹکڑے کر لیں۔ ان میں تھوڑا سا نمک اچھی طرح مکس کریں اور یہ آمیزہ صبح نہار منہ کھائیں۔

قبض ، گیس کے باعث پیٹ کا اپھارہ

ایک چوتھائی چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ڈال کر پئیں

گلے میں درد ہونا

تُلسی کے دو تین پتے پانی میں ہلکی آنچ پر ابالیں، حتیٰ کہ پتوں کا عرق پانی میں آ جائے۔ پھر اس سے غرارے کریں۔

منہ کا السر(منہ میں زخم ہو جانا)

کیلے اور شہد کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور اسے منہ کے اندر متاثرہ حصوں پر لگادیں۔

ناک بند ہونا

الیکشن میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہو سکتی، بیرسٹر علی ظفر کے ازخودنوٹس کیس میں دلائل

آدھاکپ پانی لیں اور اسے گرم کر لیں۔ اس میں سیب کا سرکہ اور چٹکی بھر پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور مکس کر کے پی لیں۔ دن میں دو بار یہ عمل دہرائیں۔

بلند فشارخو ن(ہائی بلڈپریشر)

دودھ کے ساتھ آملہ کھانے سے بلڈپریشر کم ہوتا ہے۔ اسے صبح کے وقت استعمال کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

ایک چمچ شہد میں آدھ چمچ دار چینی ملائیں اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔ باقاعدگی سے روزانہ یہ آمیزہ لیں۔

سر میں خشکی اور سکری آنا

ناریل کے تیل میں کافور ملائیں اور سونے سے قبل سر میں لگا لیں۔ روزانہ یہ عمل دہرائیں۔

کم عمری میں بالوں کا سفید ہوجانا

خشک آملہ کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ناریل کے تیل میں تب تک ابالیں کہ آملہ کے ٹکڑوں کی شکل جھلسی ہوئی گرد جیسی ہو جائے۔ اس کے بعدروزانہ اس تیل کی سر میں مالش کریں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑنا

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑنا

گلیسرین میں مالٹے کا رس ملا کر آنکھوں کے گرد متاثرہ جلد پر لگائیں۔

Sharing is caring!

About the author

Admin

Leave a Comment