پڑوسی کے بچوں کی بھوکاور فاقے سے انجان رہنا اور اس کی بیوی اور بیٹی کی حرکتوں سے واقف رہنا ہمارے معاشرے کا بہترین مشغلہ ہے۔ کسی کا دل

توڑ کر معافی مانگنا تو بہت آسان ہے لیکن اپنا دل ٹوٹ جائے تو کسی کو معاف کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔ اگر تم اس وقت مسکر اسکتے ہو جب تم پوری طرح
ٹوٹ چکے ہو۔ تو یقین جانو دنیا میں تمہیں کبھی کوئی نہیں توڑ سکتا۔ جب میرا جی چاہتا ہے کہ میں اپنے رب سے بات کروں تومیں نماز پڑھتی ہوں۔ اور جب میرا جی کرتا ہے کہ میرا رب مجھ سے بات کرے تو میں قرآن پڑھتی ہوں۔ خاموش ایک عظیم نعمت ہے
خاص طو ر پر اس وقت اختلافات زیادہ ہوں ، آوازیں بلند ہوں ، علم کی کمی ہواور دلیل کی کوئی اوقات نہ ہو۔ ناچتی عورت پر پیسے پھینکنا آسان ہے ایک مجبور اور لاچار عورت کی مدد کرنا مشکل ۔ کئی لوگوں کو بار بار محبت ہوتی ہے یہ نہ تو محبت میں کسی کے پابند ہوتے ہیں اور نہ کسی اور کے پابند رہنےسے ان کو کوئی فرق پڑتا ہے ۔ مرد جس عورت سے محبت کرتا ہے
وہ عورت اسے بہت عزیز ہوتی ہے۔ اور وہ اس کے آگے بے بس ہوجاتا ہے اور اپنا سب لٹانے کے تیار ہوجاتا ہے۔ میں آج تک نہیں سمجھ سکی ان لڑکیوں کو جو محبت میں والدین کا بہانہ لگا کر کسی اور سے رشتہ جوڑ لیتی ہیں اور الزام بھی مرد پر ڈال دیتی ہیں انہیں محبت ہوتی ہی نہیں ورنہ عورت ایک بار جس سے منسلک ہوجائے پھر مر تو سکتی ہے لیکن کسی اور کا سوچ بھی نہیں سکتی اور مرد ؟ تو پھر مرد ہے وہ اپنے ساتھ کسی اور کا نام تک منسلک نہیں کرتا میں ایسے کئی مردوں کو جانتی ہوں جو کہ کنوارے مرگئے صرف کسی کی جھوٹ محبت میں ۔
Sharing is caring!