آرٹیکل

بندے کو قابو کرنے کا وظیفہ

Written by Admin

عنوان:کسی کو منانے کے لئے کوئی وظیفہ یا کوئی عملیات وغیرہ کیا جا سکتا ہے؟
سوال:اگر کسی کو کوئی سچا پیار کرتا ہو اور وہ لڑکا یا لڑکی شادی کے لئے نہ مان رہی ہوں، یا ان کے والدین ان کی شادی کے لئے نہ مان رہیہوں تو ان کو منانے کے لئے کوئی وظیفہ یا کوئی عملیات وغیرہ کیا جا سکتا ہے؟ اگر وظیفہ کیا جا سکتا ہے تو مہربانی کر کے کوئی مجرب وظیفہ یا کوئی اعمال بتادیں۔
بسم الله الرحمن الرحيم
شادی سے پہلے لڑکا لڑکی ایک دوسرے کے لیے نامحرم اور اجنبی ہوتے ہیں کسی کا دوسرے سے پیار کرنا یا پیار کی باتیں کرنا ناجائز اور گناہ ہے عملیات یا وظیفہ کے ذریعہ کسی کو شادی پر مجبور کرنا بھی گناہ ہے۔
وہ شخص روزآنہ دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے مناسب رشتہ ملنے کے دعا کرے۔
(۱) اللہم احسن عاقبتنا فی الاہل کلہا۔
(۲) اللہم لاتکلنی الیٰ نفسی طرفة عین و اصلح لی شانی کلہا۔
(۳) اپنے والدین کے توسط سے پیغام کہلوائے اگر دونوں کے والدین منظور کرلیں تو ٹھیک ہے ورنہ وہ جس جگہ رشتہ طے کریں اسی پر راضی رہے، رشتہ منظور کرنے سے پہلے نماز استخارہ پڑھ لے۔

Sharing is caring!

About the author

Admin

Leave a Comment