املی ایک صدا بہار درخت کا پھل ہے اس کا درخت خوبصورت اور تناور ہوتا ہے ۔ اس پر نئے پتے مارچ اپریل کے مہینہ میں نکلتے ہیں یہ درخت کبھی پتوں سے

خالی نہیں ہوتا ۔ املی کے درخت بہت بڑے ہوتے ہیں یہ سب بھارت کے تمام علاقوں میں پائے جاتے ہیں اس کی شاخیں بہت پھیلی ہوئی ہوتی ہیں۔ یہ تین سے آٹھ انچ لمبی تقریباً ایک انچ چوڑی چار انچ موٹی اور کچھ ٹیڑھی او ربھورے رنگ کی ہوتی ہے ایک املی میں تین سے بارہ چپٹے چکنے چمکدار اور بھرے رنگ کے بیج نکلتے ہیں اس کے پتے تین سے چار انچ تک لمبے ہوتے ہیں ۔ اس کی چھال بھرے رنگ کی خوب پھٹی ہوئی ہوتی ہے ۔
پھل برا یا بلکل سیاہ ہوتا ہے ۔پک جانے پر سرخی مائل ہوجاتا ہے اس کے پھل پر پتلا سا چھلکا ہوتا ہے اس کے نیچے گودا ہوتا ہے ۔ جس میں پتلی پتلی نسیں ہوتی ہیں۔ایک پھل کے اندر چار سے بارہ تک چپٹے بیج نکلتے ہیں اس کے بیجوں سے بیس فیصد تیل نکلتا ہے بازاری املی میں عام طور پر نمک کی ملاوٹ ہوتی ہے ۔ دوائی میں استعمال ہونیوالی املی نمک سے پاک ہونی چاہیے ۔ اگر املی سے پرانی ہو تو اس کا رنگ سیاہ ہوجاتا ہے اس کے بیج سرخ ہوتے ہیں اس کا مزاج سرد درجے اول اور خشک درجے دوم ہوتا ہے ۔ بعض اتباء اسے معتدل بھی کہتے ہیں اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے ۔ املی کو سبھی لوگ شوق سے کھاتے ہیں خاص طور پر لڑکیاں املی کیساتھ شکر ملا کر کھانا پسند کرتی ہیں۔ ذائقہ بڑھانے کیلئے املی ہر گھر کی ضرورت ہے ۔ املی میں وٹامنز سی ، وٹامن ای ، وٹامن بی فاسفورس آئرن پوٹاشیم مینگیز اور غذائی فائبر پایا جاتا ہے
املی کو صحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ ذائقےکے اعتبار سے دنیا بھر میں مقبول مانا جاتا ہے ۔املی دل ومعدہ کو تقویت دیتی ہے ۔صفرا دستوں کے ذریعے نکالتی ہے ۔ وبائی امراض کی زہر دور کرتی ہے ۔ بخارکی حالت میں چار تولہ املی پانی میں بھگو استعمال کرنا بہت مفید ہے ۔ معدے کی جلن ، دل کی گھبراہٹ اور گرمی دور کرنے کیلئے املی دو تولہ ،نیلو فر چھ ماشہ ، کاسنی سات ماشہ ، آلو بخارا سا ت ماشہ پانی میں بھگو کر چھا ن کر پینا مفید ہے ۔بھوک کی کمی اور قوت حاضمہ پڑھانے کیلئے املی کی چٹنی بنا کر استعمال کرنا بہت فائدہ مند ہے ۔
بحری جہاز کے سفر کے دوران املی کا گودا رکھنا بہت مفید ہوتا ہے ۔ کیونکہ بحری سفر کے دوران اکثر متلی اور قے کی کیفیت ہوتی ہے ۔ اور یہ قے کو روکنے کیلئے بہت مفید ہے ۔ معدے کے زہریلے مواد کو خارج کرنے کیلئے پھولے سرخ چھ ماشہ ، خشک پودینہ چھ ماشہ ، زرشک شیریں دو تولہ ، املی پانچ تولہ پہلی تین چیزوں کے ڈیڑھ کلو پانی میں جوش دیں املی کو شامل کرکےٹھنڈا کریں حسب ذائقہ چینی شامل کرکے ہر پندرہ منٹ بعد دو چمچ مریض کو دیں ایک دو دن کے اندر اندر معدہ کے امراض دور ہوجائیں گے ۔
Sharing is caring!