
غلط طریقے سے انجیروں کے استعمال کا فائدہ نہیں انجیروں کے استعمال کادرست طریقہ
ڈرائی انجیروں کو اکثر لو گ غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ انجیروں جیسی صحتمند چیز جس کاذکر قرآن میں بھی ہوا ہے اور نبی کریمﷺ
نے بھی انجیروں کو پسند فرمایاہے۔ لیکن اتنی اچھی چیز سے بھی ان کو کسی بھی قسم کا فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ آپ کوبتائیں کہ ڈرائی انجیروں کااستعمال کرنے کاطریقہ کیا ہے ؟ اور اس کو کتنی مقدا ر میں استعمال کرناچاہیے اور کس وقت استعمال کرناچاہیے؟ اگر آپ درست طریقے سے استعمال کرتے ہیں تو آپ کو کونسے کونسے فوائدحاصل ہوتے ہیں؟ عام طور پر خشک انجیر کو رسی میں ڈال کر بیچاجاتاہے اور خریدا جاتاہے۔
اس کے استعمال میں جو پہلی غلطی کرتے ہیں۔ لو گ سمجھتے ہیں اس رسی میں ڈالی ہوئی انجیر مکمل طور پر استعمال کے قابل ہیں۔ اور رسی سے انجیروں کونکالتے ہیں اورکھانا شروع کردیتے ہیں۔ وہ یہاں پر بالکل غلط ہوتے ہیں۔ اس طرح کی انجیروں پر مٹی ، ریت اور گردو غبار پڑی ہوتی ہے۔ ان پر بیکٹیریا ااور جراثیم بھی موجود ہیں۔ سب سے پہلے آپ نے ان کو نکال کر پانی سے دھو ناہے۔اس کے بعد یہ استعمال کے قابل بنتی ہیں۔ اگر آپ ان کو پانی میں بھگوئے بغیر استعمال کرتے ہیں کیونکہ ان میں اسی فیصد پانی نکالا گیا ہے۔ یعنی اس میں بیس فیصد نمی موجود ہے۔ اس طرح کھانےسے یہ کھاتو لیتے ہیں لیکن اس کے فوائد نہیں ہوتے الٹا نقصان دیتے ہیں۔ یہ آپ کےاندر خشکی پیدا کریں گے ۔
اس لیے اس کو کھانےسے پہلے ان کو پانی میں بھگو کر کھائیں۔ آپ نے پہلے ایک گلا س پانی کو گرم کرلیناہے ۔ اس میں انجیروں کو بھگو دینا ہے۔ اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں ۔ پھرصبح اٹھ کر اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اب اس میں نمی کی مقدار بڑھ جائے گی۔ انجیروں کا کھانے کاسب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ آپ کے منہ سے لے کر جسم کےآخری کونے تک کی صفائی کرتی ہے۔ جب آپ انجیروں کو منہ میں چبا کرکھاتے ہیں تو یہ آپ کے منہ کے جراثیموں کو ختم کر دیتا ہے۔ ان میں چھوٹے دانے ہوتے ہیں جو رگڑ کر آپ کے دانتوں کی صفائی کرتی ہیں۔
جب آ پ اس کو حلق میں ڈالتے ہیں تو آپ کے حلق کی صفائی کرتی ہیں۔ جب یہ آپ کے معدے میں جاتے ہیں تو جو معدے میں رکا ہوا کھاناہوتاہے اس کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ معدے سے ہوتی ہوئی یہ آپ کی آنتوں میں پہنچتی ہیں۔ انجیریں آنتوں سے زہریلے مادوں کونکالتی ہیں اور ختم کرتی ہیں۔ ایک بات یادرکھیں کہ یہ آنتیں ہوتی ہیں جو آپ کے کھانےسے نیوٹریشنز کو یعنی وٹامن اور منرلنز کو حاصل کرتی ہیں۔ اور آپ کے جسم کا حصہ بنانے میں مدد کرتی ہیں۔
اگر آپ کی آنتوں میں فاضل مادے جمے رہیں گے تو یہ کھائی گئی غذ ا سے نیوٹریشنز حاصل نہیں کر پائیں گے۔ ہم تو انجیر کو نیچرل وٹامن اور سپلی منٹ کی ٹیبلٹ کہتا ہوں۔ انجیروں میں وٹامن اے ، بی کمپلیکس، سی ، کے ، زنک ، پوٹاشیم ، آئرن، کوپر، میگنیشم اور میگنیز بھر پور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ آپ نے رات کو تین انجیریں بھگو کررکھ دینی ہیں۔ صبح اٹھنے پر ایک گلا س نیم گر م دودھ لیناہے۔ اس میں ایک چھوٹی چائے کی چمچی شہد شامل کرنی ہے۔ اور مکس کرکے اس کوانجیروں کے ساتھ استعمال کرناہے۔ اور بیس منٹ بعد اس کے دودھ کو پی لیناہے۔ اگر آپ ایک ڈیڑھ ماہ تک استعمال کریں گے تو آپ اپنے رنگ میں واضح نکھار دیکھیں گے۔
Leave a Reply