
ویڈیوز میرے موبائل سے چوری کی گئیں ،حریم شاہ نے غیر اخلاقی لیکڈ ویڈیوز اصل ہونے کا اعتراف کر لیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز کے سوشل میڈیا پروائرل ہونے پر ان کی تصدیق کر
دی ہے کہ یہ ان کی ویڈیوز ہیں جنہیں صندل خٹک اور
عائشہ ناز نے وائرل کیا ہے ۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری ویڈیوز لیک کرنے والا کوئی تیسرا بندہ ہو ہی نہیں سکتا ان دونوں نے میرے مو بائل سے ویڈیوز خود کو شیئر کی ہیں اور پھر انہیں وائرل کر دیا ہے ۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میری کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ۔ حریم نے ویڈیو وائرل کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے وہ جلد ہی ایف آئی سے رجوع کریں گی ۔ حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز میرے گھر کی ذاتی ویڈیوز میں سے ہیں جنہیں وائرل کیا گیا ۔ قبل ازیں پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے خود کے ساتھ پیش آنے والے نامناسب مداح کے
رویئے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔حریم شاہ نے پی فار پکا کے نام سے مشہور کامیڈین نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر بات کی ۔حریم شاہ نے فین مومنٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں خود کیساتھ پیش آنے والے ایک نامناسب واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ اپنی دوستوں کے ساتھ ایک گروپ کی شکل میں گھومنے کے لیے پھنڈر، چترال اور ہنزہ کے علاقوں کی جانب گئی تھیں، گاڑی سے
اترنے پر ان کے ساتھ وہاں موجود کچھ لوگ سلیفیز بنوانے لگ گئے تھے۔اسی دوران ایک بظاہر شریف النفس نظر آنے والا انسان ان کے قریب آیا اور تصویر لینے کے بجائے ان کے گال پر بوسہ دے کر بھاگ گیا۔حریم شاہ نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں نے بھی یہ حرکت کرنے والے شخص کو کافی برا بھلا کہا تھا۔
Leave a Reply