
12 سال کا دیور روزانہ میرے کمرے میں آجاتا
جادو اور جن بھوتوں پر بعض لوگ یقین رکھتے ہیں اور
بعض نہیں رکھتے تاہم اب ایک انٹرنیٹ صارف نے اپنے گھر میں رونما ہونے والی جادو سے متعلق ایک ایسی کہانی سنا دی ہے کہ ہر سننے والے کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ ویب سائٹ ’Reddit‘ پر پوسٹ کی گئی اس کہانی میں نوجوان بتاتا ہے کہ یہ 2013ءکی بات ہے۔ میرے بڑے بھائی کی شادی کو تین چار ماہ ہو گئے تھے اور وہ دونوں ہنسی خوشی رہ رہے تھے۔ پھر اچانک ہم پر ایک مصیبت آ پڑی۔ ایک روز میں، میرے بھائی اور والدہ ٹی وی لاﺅنج میں تھے اور میری بھابی اپنے بیڈروم میں سو رہی تھی کہ اچانک اس کے چیخنے چلانے اور رونے کی آوازیں آنے لگی۔ہم لوگ دوڑ کر اس کے کمرے میں گئے اور سامنے کا منظر دیکھ کر ہمارے اوسان خطا ہو گئے۔ وہ دونوں ہاتھوں اور پیروں کو سامنے کی طرف اس طرح چلا رہی تھی جیسے کسی چیز کو پیچھے دھکیل رہی ہو۔ اس کی پنڈلیوں، بازوﺅں اور چہرے پر زخم تھے جیسے بلیڈ سے کٹ لگائے گئے ہوں اور ان سے خون بہہ رہا تھا۔
اس کے بعد یہ بات روز کا معمول بن گئی۔ روزانہ شام کے وقت بھابی کی یہی حالت ہوتی اور گھر والے کہتے کہ اس پر کالا جادو کیا گیا ہے۔ پہلے میں اس پر یقین نہیں کرتا تھا اور سمجھتا تھا کہ اسے کوئی ذہنی عارضہ ہے۔ پھر ایک روز میں اور میری والدہ گھر میں تھے کہ میری بھابی کی حالت خراب ہوئی اور اس نے چیخنا چلنا اور ہاتھ پاﺅں چلانا شروع کر دیئے۔ ہم بھاگ کر گئے۔ میری ماں نے اس کے ہاتھ پکڑے اور میں نے ٹانگیں قابو کیں۔ اس دوران میں نے اس کی ٹانگوں پر خودبخود کٹ لگتے ہوئے دیکھے جیسے اس کی جلد خود بخود پھٹ رہی ہو
چار ماہ تک یہی سلسلہ جاری رہا۔ ہم جتنے علماءکو جانتے تھے سب کو بلایا لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا۔ سب یہی کہتے کہ کسی حاسد نے بھابی پر کالا جادو کروایا ہے اور ایک جن ہے جو بھابی کے ساتھ یہ سب کچھ کر رہا ہے۔ بھابی بھی ہمیں بتاتی کہ ایک جن ہے جو اس کے ساتھ یہ سلوک کرتا ہے۔ ایک روز وہ جن میرے بھائی(بھابی کے شوہر)کا روپ دھار کر بھابی کے پاس گیا اور اسے چھت پر لے گیا اور اسے نیچے دھکا دینے کی کوشش کی۔ بھابی کے چیخنے پر بھائی بھاگم بھاگ چھت پر گیا اور اسے نیچے لے آیا۔ اسی دوران بھابی کا ایک بار اسقاط حمل بھی ہو گیا۔ بالآخر میرے بھائی کے ایک دوست نے بتایا کہ اس کے دوست کے دادا جی جن نکال سکتے ہیں۔ بھائی اس بزرگ کے پاس گیا۔ اس بزرگ نے نہ تو ہمیں کوئی دعا بتائی اور نہ ہی خود کوئی عمل کیا۔ انہوں نے بھائی کو ایک نصیحت کی کہ وہ بھابی کو کم از کم ایک سال تک کبھی اکیلے سفر نہ کرنے دیں۔ اس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ جب کسی پرآسیب آتا ہے تو وہ روحانی طور پر کمزور ہو جاتا ہے اور اسے دیگر جنات آسانی سے شکار بنا لیتے ہیں۔ بھائی نے اس نصیحت پر عمل کیا اور اس کے بعد بھابی کے ساتھ کبھی ویسا واقعہ پیش نہیں آیا۔ اب دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی 2سال کی بیٹی بھی ہے
Leave a Reply