جب یہ دو نشانیاں ظا ہر ہونے لگیں تو سمجھ لو کہ تمہارے پیار کے درمیان کوئی دوسرا آگیا ہے

نظر کا تیز ہونا اچھی بات ہے مگر اتنی بھی تیز نہ ہو کہ سامنے بیٹھی عورت اپنا دوپٹہ ٹھیک کرنے پر مجبو ر ہوجائے۔ بڑے ہی بدبخت ہیں وہ لوگ جو محبت

کے نام پر سب کچھ حاصل کرنے کے بعد اپنی محبت کو دوسروں کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔ ہمارا تعلق اس نابینا معاشرے سے ہے جہاں اداسی کا یقین دلانے کے لیے آنسو بہانہ اور بیماری کایقین دلانے کے لیے مرنا پڑتا ہے۔ کوئی دوسرا ہمارا دل نہیں توڑتا ہم خود اپنا دل توڑتے ہیں ایسی جگہ رہ کر جہاں ہماری ضرورت نہیں ہوتی۔ روٹھ جانے کے بعد غلطی چاہے جس کی بھی ہو بات کاآغاز وہی کرتا ہے جس کو بے پناہ محبت ہوتی ہے۔

محبت کیا ہے؟ تاثیر محبت کس کوکہتے ہیں؟ تیرا مجبور کردینا، میرا مجبور ہوجانا۔ زندگی میں بہت کم ایسے لوگ ملتے ہیں جو سچ میں آپ کے ساتھ مخلص ہوں ۔ ورنہ زیادہ تر صرف دکھاوا ہی ہوتا ہے۔ جب یہ دونشانیاں ظاہر ہونے لگیں ۔ تو سمجھ لو کہ تمہارے پیار کے درمیان کوئی دوسرا آگیا ہے پہلی نشانی یہ ہے کہ آپ سے پیار کرنے والاآپ کو وقت نہ دے ۔ دوسری نشانی یہ کہ وہ آپ کی ہر بات میں کوئی نہ کوئی غلطی نکال کر آپ سے لڑے اور چھوڑ جانے ک بات کرے۔ محبت رب سے ہوتو سکو ن دیتی ہے ۔ نہ خوف ہوگا جدائی کا اور نہ ہی کوئی خطرہ ہوگا بے وفائی کا۔

جب تمہیں کسی سے محبت کا اظہار کرنا ہو تو اسے تحفے میں پھول نہیں قرآن پاک دو۔ اور بالآخر ، ہمیں یقین کرنا ہی پڑتا ہے کہ جو چیز ہمارے نصیب میں نہ ہووہ دو ہونٹوں کے درمیان سے بھی چھین لی جاتی ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ رشتوں کو جوڑنے رکھنے کےلیے کبھی اندھا، کبھی بہرا اور کبھی گونگا بھی ہونا پڑتا ہے۔ جس کے ساتھ نکاح نہیں کرسکتے اس کے ساتھ نکاح کے بعد والی باتیں بھی مت کرو۔ بدلتی ہوئی چیزیں اچھی ہوتی ہیں۔ مگر یقین کریں بدلتے ہوئے اپنے بہت تکلیف دیتے ہیں۔ ناراضگی بھی ایک بہت ہی خوبصورت رشتہ ہے انسان دل اور دماغ دونو ں میں ہی بسا رہتا ہے۔ کبھی کبھی ہم غلط نہیں ہوتے بس ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں ہوتے جو ہمیں صیحح ثابت کر سکیں۔ جانتے ہو محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟ اپنے محبوب کو اپنی چاہت کا اظہار کرنے اور اس سے اس کی محبت پانے کی خواہش محبت ہے لیکن اس کی محبت اس کی چاہت حاصل کرنے کے لیے اپنے رب کے سامنے گڑ گڑانا عشق ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *